ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: نیشنل ہائی وے 66 کا تعمیری کام جلد پورا کیا جائے - ڈپٹی کمشنر نے نیشنل ہائی وے افسران کو دی ہدایت 

کاروار: نیشنل ہائی وے 66 کا تعمیری کام جلد پورا کیا جائے - ڈپٹی کمشنر نے نیشنل ہائی وے افسران کو دی ہدایت 

Sat, 30 Sep 2023 13:31:54    S.O. News Service

کاروار،  30 / ستمبر (ایس او نیوز) ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر نے نیشنل ہائے وے ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کو این ایچ 66 کے فور لین توسیعی منصوبے کے تحت جو تعمیری کام نا مکمل ہے اسے جلد از جلد پورا کرنے کی ہدایت دی ہے ۔
    

ڈپٹی کمشنر دفتر کے میٹنگ ہال میں منعقدہ میٹنگ میں ڈی سی نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے کا کام پورا کرنے کے معاملے میں صرف پانچ کلو میٹر زمین تحویل میں لینے کا مسئلہ رکا ہوا ہے۔ اس مسئلہ کو ضلع انتظامیہ کی طرف سے حل کیا جائے گا۔ اس کے بعد مقررہ وقت میں تمام کام مکمل کر دیا جائے ۔ 
    
انہوں نے کہا کہ کاروار کے جس علاقے میں جڑواں سرنگیں تعمیر کی گئی ہیں وہاں 12 مقامات پر گندے پانی کے نالے بند کر دئے گئے ہیں۔ اس سے عوام کو بڑی تکلیف کا سامنا ہے۔ اس لئے این ایچ اے آئی کو چاہیے کہ اس علاقے کا معائنہ کرکے پانی نکاسی کا نظام درست کرے۔ 
    
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرنگیں محفوظ ہونے اور کسی قسم کا ناخوشگوار واقعہ ہونے پر این ایچ اے آئی پوری طرح ذمہ دار ہونے کی بات تحریری قرار نامے میں دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے، جیسے ہی این ایچ اے آئی کی طرف سے تحریری قرار نامہ موصول ہوگا، سرنگوں کو عوامی آمد و رفت کے لئے کھول دیا جائے گا ۔
    
میٹنگ میں رکن اسمبلی ستیش سئیل، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وشنو وردھن، ایڈیشنل ڈی سی راجو موگویرا، این ایچ اے آئی کے ڈپٹی منیجر اور دیگر محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔ 
    
میٹنگ میں نیشنل ہائی وے اتھاریٹی آف انڈیا کے اعلیٰ افسران غیر حاضر رہنے پر ڈپٹی کمشنر گنگو بائی نے اپنی سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔


Share: